لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ سُنا دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سانحہ مری میں جن لوگوں کی شہادتیں ہوئیں ان کا معاوضہ بڑھایا جائے۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ مری میں سیوریج، پانی اور ویسٹ مینجمنٹ کا نظام بہتر بنایا جائے، مری میں غیر قانونی تعمیرات اور درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کی جائے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ محکمہ ہائی وے، محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو 1122 کو سانحے کے ذمہ داروں کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو پارکنگ سائٹس مری سے باہر بنانے، تجاوزات ختم کروانے، ہوٹلز اور رہائشی فلیٹس ریگولیٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
رواں سال7 اور 8 جنوری کی درمیانی شب مری میں برفانی طوفان کے باعث 23 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
Comments are closed.