بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سانحہ مری پر یورپی یونین کا اظہارِ افسوس، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت

یورپین یونین نے پاکستان کے سیاحتی مقام مری میں موسمی حالات کے باعث سیاحوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد سے مری جانے والے راستے پر شدید ٹریفک جام ہے،سترہ میل کے علاقے پر رینجرز نے راستہ بند کردیا۔

اس حوالے سے پاکستان میں یورپین یونین کے دفتر اور اس کی سفیر اندرولا کامینارا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اس حادثے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مری میں چھٹیاں منانے والوں کی جان جانے کے المناک نقصان کے بارے میں جان کر صدمہ ہوا ہے۔

انہوں نے اس خوفناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے ابدی سکون اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.