بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو عدنان ملک کو تمغہ شجاعت دے دیا گیا

یوم پاکستان پر ایوان صدر اسلام آباد میں تقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی، جس میں سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو عدنان ملک کو  تمغہ شجاعت دے دیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات پر شخصیات کو اعزاز دیے۔

 صدر مملکت عارف علوی نے ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کرنے والے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو عدنان ملک کو تمغہ شجاعت سے نوازا۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کو نشان امتیاز کا ایوارڈ دیا جبکہ ڈاکٹر انعام الرحمان اور ڈاکٹر قمر محبوب کو ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا۔

ترجمان شاہد ریاض خان کے مطابق اعزازات اٹامک انرجی کمیشن کے ملکی ترقی میں اعلیٰ کردار کا اعتراف ہے، اس سال اٹامک انرجی کے 15 سائنسدانوں کو سول اعزازات سے نوازا گیا۔

محمد نعیم کو پہلے بھی ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے، اعزازات اٹامک انرجی کمیشن کا ملکی ترقی میں اعلیٰ کردار کا اعتراف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.