قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کاکہنا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ پر وزیر داخلہ کو ایوان میں پیش ہوکر پالیسی بیان دینا چاہیے، ایوان میں وزیر داخلہ، اطلاعات اور قانون موجود نہیں ہیں۔
احسن اقبال نے قومی اسمبلی اجلاس میں کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر قوم رنجیدہ ہے، ایسے واقعات دین کی کم فہمی پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایوان میں وزیر داخلہ، اطلاعات اور قانون موجود نہیں ہیں، اس بحث کو سوموار تک موخر کیا جائے۔
نون لیگی رہنما نے کہاکہ یہاں ہائی اسکول میں بحث کا مقابلہ نہیں ہو رہا ہے،وزراء کی جانب سے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
اجلاس کے دوران نون لیگ کے ڈاکٹر درشن نے قومی اسمبلی میں کورم کی نشاندہی کردی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے ارکان کی گنتی کا حکم دے دیا۔
اس موقع پر قومی اسمبلی کورم پورا نہ نکلا جس کے سبب اجلاس پیر شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
Comments are closed.