جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

سانحہ دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی کی جانب سے سانحہ دیامر بھاشا ڈیم میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے جبکہ شدید زخمیوں کو 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

سانحے میں جاں بحق اور زخمیوں کیلئے کنٹریکٹر پاور چائنا مکمل مالی معاونت دے گی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سانحہ میں شدید زخمی کو گلگت منتقل کردیا گیا ہے، دو شدید زخمیوں کو علاج کیلئے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

7 معمولی زخمی طبی امداد کے بعد چلاس ریجنل اسپتال سے ڈسچارج کر دیے گئے ہیں۔

دیامر بھاشا ڈیم سائٹ پر افسوسناک سانحے میں 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کے دوران بارودی مواد کے ذریعے پہاڑ میں راستہ بنانے کیلئے دھماکا کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.