سانحہ جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے دوران کئی متاثرین کے شناختی کارڈ بھی سامان کے ساتھ جل گئے۔ بچوں کے اسکول بیگز اور یونیفارم جل جانے کی وجہ سے تعلیم بھی متاثر ہوگئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے متاثرین کےلیے نادرا رجسٹریشن موبائل سروس کاؤنٹر قائم کردیے گئے۔
جڑانوالہ میں ہونے والے افسوسناک واقعے میں جلاؤ گھیراؤ کے دوران مسیحی برادری کے گھر اور دیگر سامان تو جل گیا لیکن ساتھ ہی کئی متاثرین کے شناختی کارڈز بھی جل گئے۔
شناختی کارڈ نہ ہونے سے متاثرین ریلیف کی سہولیات کے حوالے سے پریشان ہیں۔
دوسری طرف ڈویژنل کمشنر سلوت سعید کا کہنا ہے کہ متاثرین کے لیے میونسپل کمیٹی میں نادرا رجسٹریشن موبائل سروس کاؤنٹر قائم کر دیا گیا جہاں سے متاثرین سے معلومات لے کر انہیں شناختی کارڈز کا اجراء کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.