پشاور میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 9 سال بیت چکے ہیں لیکن دہشت گردی کے اس واقعہ میں بچ جانے والوں کو آج بھی وہ اذیت ناک لمحات یاد آتے ہیں۔
زندہ بچ جانے والوں میں 22 سال کا طالب علم فہد علی بھی شامل ہے۔ جو اس وقت یونیورسٹی آف پشاور میں زیر تعلیم ہیں۔ فہد علی تعلیم حاصل کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔
سانحہ آرمی پبلک سکول میں زندہ بچ جانے والے طلباء مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔ انہی میں غازی طالب علم فہد علی بھی شامل ہے جو ان دنوں جامعہ پشاور کے شعبہ صحافت میں بی ایس کا طالب علم ہے۔
تلج یادیں اپنی جگہ تاہم فہد آج کامیابی کے زینے طے کرنے پر خوش دکھائی دیتا ہے۔ فہد ڈپارٹمنٹ کا خوش مزاج اور ہونہار طالب علم ہے جس کے معترف نہ صرف ان کے دوست بلکہ اساتذہ بھی ہیں۔
فہد علی صحافت کا شعبہ اپنا کر معاشرے میں ہونے والی ناانصافیوں کو قلم کے ذریعے اجاگر کرنا چاہتا ہے۔
Comments are closed.