hookup by tinder coyote hookup 4 foot by 8 foot solar panel hookup gina valentina melissa moore hookup hotshot glasgow hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سانحۂ مری کیس کا فیصلہ محفوظ

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحۂ مری کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالتِ عالیہ نے سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ پارکنگ پلازہ کا معاہدہ طے ہوا، رقم مختص کی گئی، جب سڑکیں بلاک تھیں اور ہزاروں لوگ پھنسے ہوئے تھے تو اداروں نے کیا کیا؟

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پارکنگ پلازہ پر معاہدہ ہوا اس بارے میں ٹی ایم اے کو معلوم بھی ہے۔

سانحہ مری کیس میں ضلعی انتظامیہ نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں رپورٹ جمع کرادی ۔

عدالت نے کہا کہ غریب عوام کا پیسہ ہے اس کو ضائع مت کریں، ٹی ایم اے کے لیے کھڑے نہ ہوں، پاکستان کے لیے کھڑے ہوں۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کہا کہ پتہ نہیں قوم کا ضمیر کب جاگے گا، سانحۂ مری کیس کلوز کر رہا ہوں، جس کا فیصلہ جلد سناؤں گا۔

عدالتِ عالیہ نے سانحۂ مری کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.