بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سال کے آخر تک7 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگادیں گے، ڈاکٹر نوشین حامد

پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ امید ہے سال کے آخرمیں7 کروڑ کے اہداف سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگادیں گے۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران بوسٹر ڈوز پر بات کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کیلئے1166سے ایس ایم ایس کے انتظار کی ضرورت نہیں۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ باہر ممالک میں جو ویکسین لگی ہوتی ہے اسی کی ہی بوسٹر ڈوز استعمال کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ ویکسین ایسٹرازنیکا، فائزر اور موڈرنا ویکسین لگوانے والے سعودی عرب جاسکتے ہیں۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں…

انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ 11 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگ رہی ہے، امید ہے سال کے آخر میں7 کروڑ کے اہداف سے زیادہ لوگوں کوویکسین لگادیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.