ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آج 22 جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہوگی۔
ماہر ین فلکیات کے مطابق اس روز دن کا دورانیہ 14 گھنٹے جبکہ رات 10 گھنٹوں کی ہوگی۔
یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہوجائیگا اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجاتا ہے۔
23 ستمبر کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن مختصر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
اسی طرح 22 دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔
Comments are closed.