منگل12؍ربیع الثانی 1444ھ 8؍نومبر2022ء

سال کا آخری چاند گرہن آج ہوگا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا، چاند کو مکمل گرہن لگے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر کیا جاسکے گا، مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کے کچھ حصوں اور آسٹریلیا میں کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن کل (8 نومبر) کو ہوگا، چاند کو مکمل گرہن لگےگا۔

شمالی امریکا، جنوبی امریکا کے بیشتر حصوں میں بھی مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا، شمالی اور مشرقی یورپ کے بھی بیشتر حصوں میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن1 بجکر 2 منٹ پر ہوگا،  3 دن بجکر 17منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا اور 4 بجے گرہن عروج پر ہوگا۔

واضح رہے کہ چاند گرہن کا اختتام شام 6 بجکر 56 منٹ پر ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.