
برطانوی وزیر تحفظ جیلین کیگن کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے کیسز کی وجہ سے سب کو محتاط رہنا ہوگا، سال نو کی خوشیاں احتیاط کے ساتھ منائی جائیں۔
ایک بیان میں برطانوی وزیر تحفظ کا کہنا تھا کہ سال نو کی تقریب میں شرکت سے قبل ٹیسٹ کرالیا جائے، اسپتالوں میں مریضوں کا دباؤ ہے اور حکومت کی ڈیٹا پر نظر ہے۔
جیلین کیگن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرسمس کے روز 1 ہزار 281 افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے تھے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے انگلینڈ میں سال نو سے قبل نئی پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ، ویلز اور ناردرن آئرلینڈ نے میل جول محدود کرنے کی پابندیاں لگادی ہیں۔
خیال رہے کہ انگلینڈ میں کورونا سے متاثرین کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے، جہاں 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 17 ہزار 93 کیس رپورٹ ہوئے اور 15 افراد ہلاک ہوئے۔
Comments are closed.