موجودہ مالی سال لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (بڑے صنعتی اداروں) کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.56 فیصد کمی ہوئی۔
اسلام آباد سے جاری ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری 2023 میں گزشتہ فروری کے مقابلے پیداوار 11.6 فیصد کم رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا فروری ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 14 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی۔ جولائی تا فروری میں گاڑیوں کی پیداوار 38.59 فیصد گر گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مشینری اور دیگر سازوسامان کی پیداوار بھی 49 فیصد کم رہی۔ الیکٹریکل سامان، کمپیوٹر کی پیداوار میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق الیکٹرانکس، لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح رواں مالی سال غذائی اشیاء 1.95 اور مشروبات شعبے کی پیداوار میں 6.14 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق تمباکو 20.42 اور ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 14.03 فیصد گر گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 68.65 فیصد کمی ہوئی، پیپر اور بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں 3.37 فیصد کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کیمیکلز 4.84 اور فرٹیلائزر شعبے کی پیداوار میں 7.77 فیصد کمی ہوئی۔ فارماسوٹیکلز شعبے کی پیداوار میں 22.41 فیصد کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق آئرن، اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 3.89 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق کار سازی کے شعبے کی پیداوار میں 38.59 فیصدکی کمی ہوئی۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں چینی کی پیداوار میں 5.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 8 ماہ میں ملبوسات کی پیداوار میں 35.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.