جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سالگرہ پر خوشی کا اظہار، 3 معمر بہنوں کی ویڈیو وائرل

تین بہنوں کی خوشیاں مناتے ہوئے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوئی ہے جس میں تینوں معمر بہنیں آپس میں ایک دوسرے سے محبت اور قریبی تعلق کا اظہار کرتی نظر آ رہی ہیں۔ 

یہ کلپ ان تین میں سے سب بڑی بہن کی  94ویں سالگرہ منانے کے دوران بنائی گئی جس میں دو چھوٹی بہنیں بڑی بہن کی سالگرہ پر رقص کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔ 

24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اس ویڈیو کو 26 لاکھ کے لگ بھگ ویوز مل  چکے ہیں جبکہ یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

A post shared by Good News Movement (@goodnews_movement)

اس وائرل ویڈیو پر جہاں چند انٹر نیٹ صارفین نے کہا کہ وہ اسے دیکھ خوش ہوئے تو دیگر نے اپنی آرا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بہن بھائیوں کے درمیان بھی بڑھاپے میں اسی طرح کی قربت اور محبت ہو۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.