ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) شعیب کھوسو نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) چیمپئن شپ کےلیے قومی انڈر 16 ٹیم کو عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) نہ ملنے پر اپنا مؤقف بیان کردیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب کھوسو نے کہا کہ این او سی میں تاخیر کی وجہ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی (این سی) ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے دستاویزات مکمل نہیں ملے تھے۔ فٹبال فیڈریشن کو بتایا تھا کہ ان کے دستاویزات مکمل نہیں تھے۔
شعیب کھوسو نے کہا کہ آج پی ایف ایف کے وکیل نے بھی تسلیم کیا کہ دستاویزات مکمل نہ تھے۔ ہم نے پھر بھی کیس پراسس کیا مگر منسٹری سے اعتراضات آئے تھے۔
ڈی جی پی ایس بی کے مطابق این او سی کے معاملہ میں اسپورٹس بورڈ پوسٹ آفس کا کردار ادا کرتی ہے۔ این او سی داخلہ اور خارجہ کی منسٹری سے آتی ہیں۔
Comments are closed.