پاکستان فٹبال ٹیم کو ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) چیمپئن شپ میں شرکت کے سلسلے میں بھارت جانے کےلیے ویزے جاری ہوگئے۔
ماریشس میں بھارتی سفارتخانے نے پاکستان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کردیے۔
پاکستان فٹبال ٹیم انڈیا میں ساف چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کو ویزے کے اجرا میں دو روز کی تاخیر ہوئی، ویزوں کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے ٹیم شیڈول کے مطابق روانہ نہیں ہوسکی تھی۔
پاکستان ٹیم کو پہلے اتوار کو ماریشس سے روانہ ہونا تھا اب نئے فلائٹ آپشن کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ ساف چیمپئن شپ 21 جون سے بھارتی شہر بنگلور میں شروع ہورہی ہے۔ پاکستان کو افتتاحی روز بھارت کے خلاف میچ کھیلنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ری شیڈول کرنے کا آپشن موجود ہے۔
Comments are closed.