ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) چیمپئن شپ میں شرکت کےلیے پاکستان ٹیم کی بھارت روانگی کےلیے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو ایک ساتھ 32 افراد کی سیٹیں بک کروانے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق صبح کے وقت ماریشس سے بھارت روانگی کے آپشنز ملنے میں دشواریاں ہیں، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فلائٹس کے بہترین آپشنز کےلیے انڈین فیڈریشن سے بھی رابطہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ٹیم کےلیے شام کے وقت کی فلائٹس مل سکتی ہیں، شام کی فلائٹ کی صورت میں پاکستان ٹیم میچ ڈے پر ہی بنگلور پہنچے گی۔
ماریشس سے براستہ بمبئی بنگلور فلائٹ کا دورانیہ 12 گھنٹے ہے۔
ذرائع کے مطابق ساف کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بدھ کی شام ہونا ہے۔ بدھ کی صبح پہنچنے کی صورت میں پاک بھارت میچ ری شیڈول کرنا پڑ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کو بھارت کے ویزے تاخیر سے آج جاری ہوئے، ویزوں کے اجراء میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان ٹیم پہلے سے بک شدہ فلائٹ پر نہیں جاسکی تھی۔
پاکستان کو اس سے قبل شیڈول کے مطابق اتوار کو ماریشس سے بھارت کےلیے روانہ ہونا تھا۔
Comments are closed.