ہفتہ 6؍ربیع الاول 1445ھ23؍ستمبر 2023ء

ساف انڈر 19 چیمپئن شپ: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) انڈر 19 چیمپئن شپ 2023 میں پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ 

نیپال میں جاری ایونٹ میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان میچ 1-1 سے برابر ہوگیا۔ میچ کے برابر ہونے کے ساتھ ہی قومی انڈر 19 ٹیم نے چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ 

مالدیپ کی جانب سے واحد گول کپتان شانان رشید نے 39ویں منٹ میں کیا جبکہ پاکستان کے شاہ جہاں نے گول کر کے مقابلہ برابر کیا۔

خیال رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 27 ستمبر سے ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.