برطانیہ میں 10 سالہ بچی سارہ کی ہلاکت کے کیس میں برطانوی پولیس کو مطلوب ملزمان عرفان، بینش اور فیصل برطانیہ روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان عرفان، بینش اور فیصل سیالکوٹ سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ بچی سارہ شریف کی لاش 10 اگست کو سرے میں ان کے گھر سے ملی تھی۔
بچی کا باپ عرفان، سوتیلی ماں بینش اور چچا فیصل فرار ہوکر پاکستان آگئے تھے، عرفان شریف واقعے کے بعد اپنے دیگر 5 بچوں کو بھی پاکستان لے آیا تھا۔
برطانوی پولیس سارہ شریف ہلاکت کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Comments are closed.