10 سالہ بچی سارہ کی ہلاکت کے کیس میں برطانوی پولیس کو مطلوب ملزم عرفان، سوتیلی ماں بینش اور چچا فیصل کو برطانیہ پہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق تینوں افراد کو 10 برس کی سارہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
بچی کی لاش 10 اگست کو سرے میں گھر سے ملی تھی جبکہ بچی کے والد عرفان، سوتیلی ماں بینش اور چچا فیصل لاش ملنے سے ایک دن قبل پاکستان فرار ہوگئے تھے۔
عرفان شریف واقعے کے بعد اپنے دیگر 5 بچوں کو بھی پاکستان لے آئے تھے۔
Comments are closed.