وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ سارہ شریف کے قتل میں مطلوب تینوں ملزمان کو برطانیہ پہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق جہلم پولیس کی تفتیش میں عرفان شریف نے کوئی ریلیف نہ ملنے پر واپس بھاگنے کی کوشش کی۔انٹرپول پاکستان نے برطانوی حکام کو عرفان شریف، بینش بتول، فیصل ملک کے فرار کی اطلاع دی۔
برطانوی حکام نے تینوں افراد کو برطانوی ایئرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی گرفتار کر لیا، ملزمان سے مزید تفتیش برطانوی حکام کریں گے۔
خیال رہے کہ 10 سالہ بچی سارہ شریف کا برطانیہ میں قتل ہوا، سارہ کا باپ عرفان شریف، سوتیلی والدہ اور چچا برطانیہ سے پاکستان پہنچے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ عرفان شریف اگست میں 5 بچوں سمیت پاکستان پہنچا، بچوں کے غائب ہونے پر انٹرپول مانچسٹر نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا۔
بچوں کے پاکستان پہنچ جانے پر برطانوی انٹرپول نے بلیو نوٹس جاری کیا، بلیو نوٹس ملنے پر انٹرپول پاکستان نے پنجاب پولیس کو اطلاع دی۔
ایف آئی اے نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے پانچوں بچوں کو عدالتی حکم پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دے دیا۔
Comments are closed.