بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سارہ انعام قتل: ملزم کے گھر سے غیرقانونی کلاشنکوف برآمد، مقدمہ درج

اسلام آباد میں قتل ہونے والی سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے کیس کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے ملزم شاہنواز کے گھر سے غیر قانونی کلاشنکوف برآمد کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہنواز کےخلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے 6 موبائل فون فرانزک کیلئے لیبارٹری بھجوا دیے، پولیس موبائل فونز کا ڈیٹا ریکور کرکے دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ معلوم کرے گی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے سارہ انعام کا پرس اور شرٹ بھی ملزم کے فارم ہاؤس سے برآمد کرلی، مقتولہ کے پرس سے یو اے ای درہم اور امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے فارم ہاؤس سے مقتولہ کے پیسوں سے خریدی گئی کار بھی برآمد کی گئی ہے، ملزم نے مختلف اوقات میں مقتولہ سے بیرون ملک سے رقم بھی منگوائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.