جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سارہ انعام قتل، مجرم کی والدہ ثمینہ شاہ کی بریت کیخلاف اپیل دائر

سارہ انعام قتل کیس میں مقتولہ کے والد انعام الرحیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

مقتولہ سارہ انعام کے والد انعام الرحیم نے مجرم کی والدہ ثمینہ شاہ کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

مقتولہ کے والد انعام الرحیم نے وکیل راؤ عبد الرحیم کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر…

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیشن عدالت نے ثمینہ شاہ کو کیس سے بری کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیشن عدالت کا ثمینہ شاہ کو کیس سے بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، ثمینہ شاہ کو زیادہ سے زیادہ سزا سنائی جائے۔

اس موقع پر عدالت کے باہر مقتولہ سارہ انعام کے والد انعام الرحیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقوعہ والے روز فارم ہاؤس پر 3 افراد تھے۔

انہوں نے کہا کہ شاہنواز امیر نے قتل کیا، جبکہ اس کی والدہ ثمینہ شاہ بھی وہاں موجود تھی، ایسا ہو نہیں سکتا کہ ثمینہ شاہ جرم میں ملوث نہ ہو، مجرم شاہنواز امیر کو جو سزا سنائی گئی اس سے مطمئن ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.