پاکستان میں جاری ساتویں خانہ و مردم شماری کا آج آخری روز ہے لیکن سندھ کے مختلف شہروں میں عمل تاحال مکمل نہ ہو سکا۔
ادارہ شماریات کے مطابق اب تک کراچی شہر میں لگ بھگ ایک کروڑ 35 لاکھ جبکہ حیدر آباد ڈویژن میں ایک کروڑ 9 لاکھ افراد گنے جا چکے ہیں۔
سندھ کی آبادی اب تک 4 کروڑ 83 لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے، مردم شماری کا عمل جہاں مکمل نہیں وہاں وقت بڑھائے جانے کا امکان ظاہر کیا جار ہا ہے۔
ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں مردم شمارہ کا وقت بڑھایا جا سکتا ہے۔
ادارہ شماریات کے حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو ڈیٹا 30 اپریل تک ارسال کر دیا جائے گا جبکہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔
Comments are closed.