لاہور میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
ڈیفنس لاہور میں رہائش پذیر لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں گیراج میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقسان پہنچا ہے۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پہنچ گئے اور گھر باہر موجود گولیوں کے خول اکھٹے کرکے تفتیش شروع کر دی۔
اس موقع پر سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حربوں سے وکلاء کی تحریک کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، ہم چیف جسٹس کے پیچھے کھڑے ہیں۔
Comments are closed.