تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی بازیابی کے لیے درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی۔
درخواست سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں اینٹی کرپشن، چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عمر سرفراز چیمہ کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا، سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمر سرفراز چیمہ کی حراست کو غیر قانونی قرار دے۔
Comments are closed.