پولیس نے لطیف کھوسہ کے گھر کے اطراف لگے کیمروں کا ریکارڈ حاصل کر لیا جس کے مطابق لطیف کھوسہ کے گھر پر چار ملزمان نے حملہ کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دو حملہ آور موٹر سائیکل پر اور دو پیدل تھے، موٹر سائیکل سوار ملزمان کی ڈی ایچ اے سے گزرنے کی تصویر موصول ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوا تھا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
پولیس نے لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Comments are closed.