جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا، طیارے سے آف لوڈ

سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی آج صبح ترکش ایئر لائن کی پرواز ٹی کے 709 کے ذریعے استنبول کے راستے یورپ جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ایئر لائن کاؤنٹر سے بورڈنگ پاس کے حصول کے بعد افتخار شلوانی امیگریشن کے پاس پہنچے تو حکام نے ان سے سرکاری ملازم ہونے کے ناطے بیرونِ ملک جانے کا اجازت نامہ طلب کیا۔

حکام کے مطابق این او سی نہ ہونے کی وجہ سے افتخار شلوانی کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر ایئر لائن نے انہیں طیارے سے آف لوڈ کردیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق افتخار شلوانی کراچی سے اٹلی جا رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.