لاہور ایئر پورٹ کے لاؤنج کو ٹھیکے پر دینے میں مالی نقصان سے متعلق سابق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
سی اے اے کے ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر پرائیوٹ کمپنی کو انتہائی کم ریٹ پر لاؤنج حوالے کیا گیا۔
لاہور ایئر پورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں پرائیوٹ کمپنی کو جگہ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے شعبۂ کمرشل کے 2 ریٹائرڈ افسران بھی مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں شامل ہیں۔
Comments are closed.