انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب لگا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آفتاب سلطان کو نیب کا نیا چیئرمین تعینات کرنےکے لیے باضابطہ منظوری آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا، وہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔
2002ء میں پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں آفتاب سلطان ڈی آئی جی سرگودھا تعینات رہے۔
2013ء کے عام انتخابات کے دوران آفتاب سلطان آئی جی پنجاب تعینات ہوئے۔
آفتاب سلطان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے دور میں انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ رہے۔
Comments are closed.