بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی عبوری ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی نجی ٹی وی چینل کی ٹیم پر تشدد اور دھمکیوں کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور ہوگئی۔

راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قاسم سوری کی 5 جولائی تک ضمانت منظور کی ہے۔

عدالت نے قاسم سوری کو 30 ہزار روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ قاسم سوری کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں نجی ٹی وی چینل کی ٹیم پر تشدد اور دھمکیوں کا مقدمہ درج ہے۔

قاسم سوری کے گارڈز نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو کوریج سے روکا، تشدد کیا اور گاڑی بھی توڑی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.