بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہو سکا

کوئٹہ میں فائرنگ سے قتل ہونے والے بلوچستان کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی کے قتل کا مقدمہ ابھی تک درج نہ ہو سکا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس کے لواحقین جنازے اور تدفین میں مصروف ہیں۔

پولیس حکام نے کہا کہ سابق چیف جسٹس پر فائرنگ کے واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

صوبائی مشیر داخلہ ضیاء لانگو نے نور محمد مسکان زئی پر حملے سے متعلق ڈی سی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی کی نماز جنازہ دن11 بجے خاران میں ادا کی گئی، ان کی تدفین آبائی گاؤں مسکان قلات میں ہو گی۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی پر مسجد میں عشاء کے نماز کے دوران فائرنگ کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.