وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ کا موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے موازنہ کردیا۔
عطا تارڑ نے موجودہ چیف جسٹس کا موازنہ سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ اور اپنا موازنہ اپنے دادا سابق صدر رفیق تارڑ سے کردیا۔
انہوں نے کہا کہ جب جب سجاد علی شاہ جیسی آمریت قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی، تارڑ بھی ضرور آئے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ماضی میں سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے آمریت قائم کر لی تھی، آج بھی معاملات جسٹس سجاد علی شاہ پارٹ ٹو کی طرف جارہے ہیں۔
Comments are closed.