بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق چیف جج گلگت بلتستان کےانکشافات، آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ

سابق چیف جج گلگت بلتستان کے انکشافات پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان کے سنسنی خیز انکشافات پر چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق رجسٹرار آفس نے دی نیوز میں چھپنے والی خبر کی طرف توجہ دلائی اور بتایا کہ اخبار میں شائع خبر زیر التوا کیس پر سے متعلق ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت سے باہر کسی قسم کا ٹرائل عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے، دی نیوز میں شائع خبر بادی النظر میں زیر سماعت مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم اور ایڈیٹر انچیف دی نیوز، ایڈیٹردی نیوز، ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ تمام فریقین پیش ہوکر بتائیں کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل بھی کل ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ کل صبح ساڑھے 10 بجے کیس کی سماعت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.