سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سامنے آگیا۔
آفتاب سلطان کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے حکومت مخالف ٹوئٹس کی جارہی ہیں۔
آفتاب سلطان کے جعلی اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی کے حق میں ٹوئٹ کی جارہی ہیں۔
آفتاب سلطان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر آئی ڈی جعلی ہے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا۔
انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کو 21 جولائی 2022ء کو چیئرمین نیب لگایا گیا تھا۔
آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا، وہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔
2002ء میں پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں آفتاب سلطان ڈی آئی جی سرگودھا تعینات رہے۔
2013ء کے عام انتخابات کے دوران آفتاب سلطان آئی جی پنجاب تعینات ہوئے۔
آفتاب سلطان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ بھی رہے۔
Comments are closed.