سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما میاں رضا ربانی نے پارلیمنٹ لاجز پر پولیس چھاپے کی مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چار ماہ میں دوسری بار پارلیمنٹ لاجز کے تقدس کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
رضا ربانی نے کہا کہ پہلے پی ٹی آئی حکومت، اب موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ لاجز کا تقدس پامال کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ لاجز پارلیمنٹ کی حدود میں آتی ہیں، اسپیکر کی مرضی کے بغیر پارلیمنٹ لاجز میں کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی روایت میں کبھی نہیں سنا کہ پولیس پارلیمنٹ کی حدود میں داخل ہوئی۔
پارلیمنٹ لاجز پر پولیس ریڈ پر ہم خاموش رہے، ہم پنجاب اسمبلی میں بھی پولیس کارروائی پر خاموش رہے، ہم اپنے ہاتھوں سے جمہوری نظام کو ختم کر رہے ہیں۔
Comments are closed.