ہفتہ 12؍ربیع الثانی 1445ھ28؍اکتوبر 2023ء

سابق چئیرپرسن شعبہ ماس کمیونیکشن جامعہ کراچی پروفیسر شاہدہ قاضی انتقال کرگئیں

جامعہ کراچی کی سابق چئیرپرسن شعبہ ماس کمیونیکشن پروفیسر شاہدہ قاضی انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 79 سال تھی۔

اہلخانہ کے مطابق پروفیسر شاہدہ قاضی علیل اور سول اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

اہلخانہ کا مزید کہنا ہے کہ شاہدہ قاضی کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی، تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں کی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.