- مصنف, برنڈ ڈیبسمین جونیئر
- عہدہ, بی بی سی نیوز، واشنگٹن
- 3 گھنٹے قبل
نیو یارک شہر کے ایک میڈیکل کالج نے وال سٹریٹ کے ایک بڑے سرمایہ کار کی 93 سالہ بیوہ کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے عطیہ کے بعد طلبا کی فیس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔البرٹ آئن سٹائن کالج آف میڈیسن کو یہ عطیہ کالج کی سابقہ پروفیسر ڈاکٹر روتھ گوٹسمین نے دیا۔یہ کسی بھی امریکی سکول کو دیے گئے اب تک کے سب سے بڑے عطیات میں سے ایک ہے جبکہ کسی بھی میڈیکل سکول کو دیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا عطیہ ہے۔برونکس نیویارک شہر کے غریب ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔ اس کا شمار نیویارک کی 62 کاؤنٹیوں میں سے سب سے غیر صحت بخش کاؤنٹی میں ہوتا ہے۔
البرٹ آئن سٹائن کالج آف میڈیسن کے ڈین ڈاکٹر یارون یومر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس عطیے سے ہمیں ان طلبا کو بھی اپنی طرف متوجہ کرنے میں مدد ملے گی جو ہمارے مشن پر یقین رکھتے ہیں اور صرف ان کو ہی نہیں جو اس کالج کی فیس ادا کر سکتے ہیں۔اس کالج کی سالانہ فیس تقریباً 59,000 ڈالرز (ایک کروڑ 64 لاکھ روپے) ہے جس کی وجہ سے ہر سال کئی طلبا قرضوں تلے دب جاتے ہیں۔کالج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، فائنل ایئر کے طلبا کو اس سال جمع کروائی گئی فیس واپس کر دی جائے گی جبکہ اگست سے تمام طلبا کو مفت ٹیوشن فراہم کیا جائے گا۔ڈاکٹر یارون کہتے ہیں کہ اس عطیے کے نتیجے میں طلبا کو ایسے منصوبوں اور خیالات کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی جو عام حالات میں ممکن نہ تھے۔،تصویر کا ذریعہALBERT EINSTEIN COLLEGE OF MEDICINE
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.