سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان لاپتہ ہوگئے، ان کے اہلخانہ نے اس حوالے سے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلے، لیکن اس کے بعد واپس نہیں آئے۔
درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، جس کے بعد مقدمے کا فیصلہ ہوگا۔
Comments are closed.