جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید نے بھارتی چینل کے خلاف آواز اٹھا دی

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید نے معاوضہ ادا نہ کرنے پر بھارتی چینل کے خلاف آواز اٹھا دی۔

یاسر حمید نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ورلڈکپ کے دوران بھارتی ٹی وی چینل نے مجھ سے رابطہ کیا اور چینل کے لیے کچھ پروگرام کرنے کی درخواست کی۔

یاسر حمید کے مطابق وہ معاوضے کے ساتھ 6 پروگرام کرنے پر رضامند ہوئے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ بدترین صورتحال یہ ہے کہ بھارتی پروگرام کا پروڈیوسر میرے پیغامات کا جواب نہیں دے رہا۔

یاسر حمید کا کہنا ہے کہ معاوضہ چند دنوں میں ادا کیا جانا تھا لیکن 2 ماہ گزرنے کے بعد بھی کوئی آثار نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.