بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق وفاقی وزرا کو وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے واپس بھجوا دیا

سابق وفاقی وزرا کو وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے واپس بھجوا دیا، جبکہ عمران خان وزیر اعظم ہاؤس سے بنی گالہ پہنچ گئے۔

وزیر اعظم ہاؤس سے فواد چوہدری، شبلی فراز، شیریں مزاری کو واپس بھجوایا گیا۔

اس سے قبل عمران خان نے بنی گالہ روانگی سے پہلے وزیر اعظم ہاؤس کے عملے سے ملاقات کی۔

عمران خان وزیر اعظم ہاؤس سے بنی گالا روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب مبینہ خط کی تحقیقات اور وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ 11 اپریل کو سماعت کریں گے۔

درخواست شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

اعظم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔

درخواست میں فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیکرٹری داخلہ کو وزیراعظم اور وزراء کے خلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیر اعظم، وزراء اور اسد مجید کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.