کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کو بانیٔ ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر کے کیس کی سماعت کے دوران سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کے وکیل نے بتایا کہ وسیم اختر کو کورونا ہو گیا ہے، اس لیئے وہ پیش نہیں ہو سکتے۔
عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کے علاوہ عامر خان اور فاروق ستار بھی پیش نہیں ہوئے۔
ملزمان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عامر خان اور فاروق ستار ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔
عدالت نے عامر خان اور فاروق ستار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، قمر منصور و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف سائٹ سپر ہائی وے، ملیر اور سچل تھانے میں مقدمات درج ہیں۔
Comments are closed.