بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر رئیس محمد انتقال کر گئے

ماضی کے عظیم کرکٹرز حنیف محمد اور مشتاق محمد کے بڑے بھائی رئیس محمد پیر کی صبح علالت کے بعد کراچی میں91سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

جونا گڑھ میں پیدا ہونے والے رئیس محمد، ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے کھیلتے رہ گئے، محمد برادران میں حنیف محمد کا چند سال پہلے کراچی میں انتقال ہوا تھا، مشتاق محمد اور وزیر محمد برمنگھم اور صادق محمد کراچی میں رہتے ہیں۔

صادق محمد کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے خاندان کے لیے بڑا سانحہ ہے، وہ پاکستان کرکٹ کی مشہور محمد فیملی کے دوسرے نمبر کے بھائی تھے۔

رئیس محمد نے دوشادیاں کیں اور آٹھ بچے تھے ان کے تین بیٹوں شاہد محمد، آصف محمد اور طارق محمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔

رئیس محمد کے چار بھائیوں وزیر محمد،حنیف محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد اور بھتیجے شعیب محمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

کینسر کے مرض میں مبتلا اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے۔

رئیس محمد دائیں ہاتھ سے بیٹنگ اور لیگ اسپن بولنگ کرتے تھے، انہوں نے30فرسٹ کلاس میچوں میں دو سنچریوں کی مدد سے1ہزار 344 رنز بنائے اور33وکٹیں لیں۔

رئیس محمد 1954میں بدقسمتی کی وجہ سے ٹیسٹ نہ کھیل سکے ، انہوں نے کیتھ ملر کی قیادت میں پاکستان آنے والی ایم سی سی کے خلاف کراچی جِم خانہ میں129رنز بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.