
سابق عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق نجم سیٹھی سے بات ہوئی، نجم سیٹھی نےتصدیق کی کہ بابر اعظم کی کپتانی کی بات کرتے ہوئے میرا حوالہ نہیں دے رہے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اب یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے۔
سابق عبوری چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور ٹیم کےلیے نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز کےلیے نیک خواہشات ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.