پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ماڈل سمیرا کے الزامات مسترد کردیے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ماڈل سمیرا سے اپنی شادی کاروباری ہونے جیسی کوئی بات نہیں کی۔ سمیرا نے اپنا ہاتھ ٹھیک کروانے کےلیے 20 ہزار پاؤنڈ مانگے، میرے انکار کرنے پر ایشیائی ماڈل مجھے 20 ہزار پاؤنڈ کےلیے بلیک میل کرتی رہی۔
سابق عالمی باکسر نے کہا کہ میرے بلیک میل ہونے سے بچنے پر ماڈل نے مقامی اخبار کو اسٹوری فروخت کی۔ میرا اور ماڈل سمیرا کا رابطہ اور تصاویر کا تبادلہ رہا، ایسا رابطہ نہیں رہا جیسا ماڈل سمیرا نے اخبار کو بتایا۔
عامر خان نے کہا کہ ماڈل سمیرا مجھ سے خود رابطے کرتی تھی، سمیرا نے بتایا وہ اپنےخاندان سے خوش نہیں، دور رہنا چاہتی ہے، سمیرا مجھ سے ٹیٹو کی شرعی حیثیت پر بھی دریافت کرتی تھی۔
سابق عالمی باکسر عامر خان نے مزید کہا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں۔
خیال رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ سیر کےلیے دبئی میں ہیں۔
Comments are closed.