سابق صوبائی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا شمشاد احمد خان کے بیٹے رانا ابراہیم شمشاد خان پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔
سابق صوبائی وزیر رانا شمشاد کے بھتیجے رانا علی وکیل خان بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔
دونوں رہنماؤں نے صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب یاسمین راشد سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پی پی 139 شیخو پورہ کی انتخابی مہم کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت عمران خان کی مقبولیت سے خوف زدہ ہوچکی ہے، امپورٹڈ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے۔
صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب نے کہا ہے عمران خان کی مقبولیت نے شہباز شریف کی نیندیں حرام کردی ہیں، شہبازشریف ون مین شو کے علاوہ عوام کی بہتری کیلئےدھیلے کا کام نہیں کررہے۔
Comments are closed.