پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کارکنوں کے خلاف سابق صدر جنرل ضیاء الحق کی قبر کی بے حرمتی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے خلاف 6 روز بعد مقدمے کا اندراج ہوا، مسلم لیگ ضیاء کے سینئر نائب صدر اسماعیل قریشی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سابق صدر ضیاء الحق کی قبرکی بےحرمتی کی، مقدمہ میں پیپلز پارٹی کے ورکر ملک واصف کھوکھر کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ مارگلہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔
Comments are closed.