پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج کردیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اسپتال سے بلاول ہاؤس منتقل ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈاکٹر عاصم حسین نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پھیپھڑے کے انفیکشن کے علاج کی تصدیق کی تھی۔
جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں ڈاکٹر عاصم نے بتایا تھا کہ آصف زرداری کے پھیپھڑے کے ایک حصے میں انفیکشن ہے، جس کا علاج کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر کی طبیعت میں پہلے سے بہتری آئی ہے، سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم اُن کا علاج کر رہی ہے۔
Comments are closed.