جمعرات 29؍رمضان المبارک 1444ھ20؍اپریل 2023ء

سابق سیکریٹری وزیراعلیٰ پنجاب کو کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم

سابق سیکریٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی کو کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ 

سینئر سول جج راولپنڈی غلام اکبر نے محمد خان بھٹی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کو کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ محمد خان بھٹی کے خلاف ٹھوش شواہد تاحال موجود نہیں ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ جلد بازی میں درج کیا۔

علاوہ ازیں عدالت نے بھی قرار دیا کہ محمد خان بھٹی کا ڈسچارج کیا جانا ملزم کی بریت یا مقدمے کا خاتمہ نہ سمجھا جائے۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ شواہد کی موجودگی میں عدالت کی اجازت کے بعد ملزم کو دوبارہ گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ مقدمے کے متن کے مطابق محمد خان بھٹی پر 30 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے، محمد خان بھٹی نے الائنس شوگر ملز گھوٹکی سے چینی خرید کر اسٹاک کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.