سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے دور میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے عہدے پر فائز محمد خان بھٹی کو سروس سے معطل کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی سفارش پر معطل کیا گیا ہے۔
محمد خان بھٹی پر بطور پرنسپل سیکرٹری کرپشن کے الزامات ہیں، وہ اس وقت اینٹی کرپشن کی حراست میں ہیں۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارلیمانی افیئرز رائے ممتاز بابر کو بھی برطرف کر دیا گیا۔
رائے ممتاز بابر کو چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں ڈی جی پارلیمانی افیئرز مقرر کیا گیا تھا۔
Comments are closed.